کوٹ رادھاکشن ‘ٹرین سے باہر ہو کر ویڈیو بناتے نوجوان پو ل سے ٹکرا کر جاں بحق
قصور‘کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) دوران سفر ٹرین سے باہر ہو کر ویڈیو بنانے والے نوجوان پو ل سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ ملتان سے لاہور جانے والی موسی پاک ایکسپریس جب چونگی نمبر6کوٹ رادھاکشن کے قریب پہنچی تو ٹرین میں سوار حمزہ نامی نوجوان نے دوران سفر ٹرین سے باہر ہو کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس کا سر پول سے ٹکراگیا جس کے بعد اس کا سردھڑسے الگ ہوکر ٹرین میں گرگیا اورباقی دھڑ ٹریک پر گرگیا مقتول کی ڈیڈ باڈی کو مقامی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔