• news

پہلا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ‘ایک  ماہ میں 1039ایف آئی آرز درج 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کی آواز بن گیا۔ خواتین کی شکایات پر ایک ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 1 ہزار 39 ایف آئی آر درج کروا دی۔22 اپریل کو وزیراعلی مریم نواز شریف خواتین نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا تھا۔اب تک 6 ہزار 294 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی گئی۔54 کیسز میں عدالتی چالان بھی جمع کروائے گئے۔کل کیسز میں سے 4 ہزار 246 کیسز کو صلح و صفائی ہونے پر کلوز کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن