• news

حکومت پاکستان کرغزستان میں  مقیم پاکستانی طلبہ و طالبات کا تحفظ  فوری یقینی بنائے:محمد اکرم رضوی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی رکن مشاورت محمد اکرم رضوی نے کرغزستان میں پیش آنیوالے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کرغزستان میں مقیم پاکستانی طلبہ و طالبات کا تحفظ فوری یقینی بنائے۔ موجودہ حالات میں ہر پاکستانی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔کرغزستان میں محصور 11ہزار طلبہ و طالبات سفارتی امداد کے منتظر ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن