• news

میدے،پٹرولیم قیمتوں میں کمی،بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیںورنہ فروخت بند 

لاہور( کامرس رپورٹر)مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن میدے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈبل روٹی سمیت بیکری کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر قیمتیں کم نہ کی گئیں تو تمام برانڈز کی ڈبل روٹی او ر دیگر مصنوعات کی خرید اری اور فروخت مکمل بند کر دیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میدے اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات کریں۔ مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ ڈبل روٹی اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کا وطیرہ ہے کہ جب میدے یا پٹرولیم کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فوری قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ ڈبل روٹی بنانے والے مختلف برانڈز نے سال میں 3 مرتبہ قیمتیں بڑھائی ہیں۔ جس وقت میدے کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 7500 روپے تھی اس وقت بڑی ڈبل 250اور چھوٹی 160میں فروخت ہو رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن