میاں منظور احمد وٹو نے ہمیشہ اقدار ، اصولوں کی سیاست کی :عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے میاں منظور احمد وٹو کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوے کہا میاں منظور احمد وٹو کا شمار پاکستان کے ان بہترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اقدار اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے اپنے کبھی سیاسی مخالفین کیلئے بھی کبھی ایسا لفظ نہیں بولا کہ جس سے ان کی دل آزاری ہوتی ہو۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے بلاشبہ پارٹی اوکاڑہ اور پنجاب میں مضبوط ہوگی۔