• news

نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں: امجد لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہے ان کے دور اقتدار میں ملک میں مہنگائی بیروزگاری نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال،میاں رفاقت علی،ملک عرفان اسلام،ملک عرفان،حاجی مقصود احمد،ٹیٹو ورک اور دیگر بھی موجود تھے میاں امجد لطیف نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے بہتر اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی میں بدتدریج کمی آرہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن