• news

 پٹرول ‘ گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی :ڈاکٹر امتیاز سجاد

 بھوئے آصل (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات و گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میدے کی بوری کی قیمت میں کمی کے باوجود ڈبل روٹی ، رس ، بن ، بسکٹ و دیگر بیکری کی اشیاء میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے افسر ٹھنڈے کمروں میں آرام کرتے ہیں ، انہوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن