• news

بخار، جوڑوں میں درد، سعودی فرمانروا شاہ سلمان ہسپتال داخل، آج طبی معائنہ 

ریاض (این این آئی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق تیز بخار اور جوڑوں میں درد کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا آج طبی معائنہ کیا جائے گا۔ تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز  جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔ قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونو سکوپی (بڑی آنت کا معائنہ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020   میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ایک ماہ سے کم عرصہ میں ان کے دوسری بار میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔ شاہی ایوان نے عالم اسلام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ شاہ سلمان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن