• news

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون،شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف مواقع تلاش کیے۔ اتوارکو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام باہمی اتفاق رائے سے طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنمائو ں نے مشترکہ کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن