• news

 ٹیریان کیس ، اسلام آبا د ہائیکوٹ کا لارجر بنچ کل سماعت کریگا  

 اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ،ٹیریان جیڈ کا نام کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر انہیں عوامی عہدہ کیلئے نا اہل قرار دینے متعلق مقدمہ کی سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ (کل)منگل21 مئی کو سماعت کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل تین رکنی بینچ 21مئی کوکیس کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن