گندم درآمد کرنے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں گندم درآمد کرنے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔