• news

صوبائی حقوق کا مقدمہ مل کر لڑنے کیلئے فیصل کنڈی کی گنڈاپور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور+سخا کوٹ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔ مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، فی الحال مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس دینے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نہیں آ سکتے تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے۔ اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کیلئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج نہیں لگائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی کمپنیوں پر قبضے کی بات نہ کریں، میرا وفاق کو مشورہ ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن