حکومت کا پٹرول ‘ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنا خوش آئند ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بتدریج کمی کرنا نہایت خوش آئند اور شاندار اقدام ہے جس سے مہنگائی میں کمی کی صورت میں عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہوگا ضلعی انتظامیہ اور علاقائی مجسٹریٹس ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدام کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے کاروائیاں کریں اور گراں فروشوں کا کڑا محاسبہ یقینی بنائیں۔ (ن) لیگ کی قیادت جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نکال گی، پاکستانی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگاحکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو ملکی معیشت کیلئے نہایت نیک شگون ہے ۔ پاکستان کے باشعور عوام (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔