• news

کامونکی: گیپکو ملازمین کو یرغمال بنا کر تشدد، فیسکو ریجن سے 29 بجلی چوری گرفتار

کامونکی+ فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)بجلی کا ڈی فیوز اْتارنے جانے والے گیپکو ملازمین کو مسلح افراد نے تشدد کرتے ہوئے یرغمال بنالیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سوہاوہ فیڈر کی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے گیپکو ملازمین امجد اورکاشف بشیر موضع سنوپر میں نصب ڈی اْتارنے گئے تو وہاں پر امجد علی وغیرہ نے ملازمین کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوئے اْنہیں اسلحہ کے زور پراغواء کرکے حبس بے جا میں رکھا۔واہنڈو پولیس نے ایس ڈی اوممتاز علی رضوی کی درخواست پر ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فیسکو ریجن میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مزید 29 بجلی چوروں کو پکڑ کر 14 لاکھ 46 ہزار سے زائد جرمانہ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن