• news

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

ریاض (آئی این پی ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشرقی شہر ظہران میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔اتوار کو سعودی میڈیا نے کہا ہے کہ دیرپا جنگ بندی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلاتعطل رسائی سمیت مسئلہ فلسطین کا قابل اعتبار حل تلاش کرنے کی کوششوں اور دو ریاستی حل جو فلسطینی عوام کی خواہشوں اور جائز حقوق پر پورا اترے، پر بھی بات ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن