• news

کرغزستان واقعات پر پوری قوم کو تشویش: پی پی 

لاہور (نامہ نگار) سابق سینئر صوبائی وزیر، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے بشکیک سے پاکستانی طلبہ و طالبات کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرغیزستان کے واقعات پر پوری قوم شدید تشویش میں مبتلا تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ و وزیر داخلہ نے جس دلجمی سے معاملے کو سنبھالا ہے اس پر پوری قوم نے سکھ کا سانس لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرغیزستان واقعات کی کھلی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن