• news

خوشاب حادثے کے جاں بحق 14 افراد  کی آبائی علاقے بنوں میں تدفین

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) خوشاب حادثے میں جاں بحق  خواتین‘ بچوں سمیت تمام افراد کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں‘ جن کی آبائی علاقے بنوں میں تدفین کر دی گئی۔ اس حادثہ پر کمشنر اور آر پی او نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کر کے مالی امداد کے چیک دیئے اور ان کے لئے بہتر علاج معالجہ کے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز  بنوں سے خوشاب آنے والی مزدا بس سون ویلی پنج پیر مناوا روڈ پر بریک فیل ہو جانے کے باعث کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔ کمشنر اجمل بھٹی‘ آر پی او شارق کمال صدیقی نے متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن