’’شکریہ پاکستان‘‘ لندن میں مقیم کشمیریوں کا مظاہرہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں کشمیریوں نے حکومت پاکستان کے حق میں اظہار تشکر کے لئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ کشمیری عوام کے لئے 23 ارب روپے کے امدادی پیکج پر شکر گزار ہیں۔ ملک دشمن عناصر نے کشمیری اور پاکستانی عوام میں تفریق کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات سے ملک دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام ہوا۔