• news

پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ  لاہور میں کھیلوں کا انعقاد

لاہور(نامہ نگار)پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس کھیلوں کا انعقادکیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پاور لفٹنگ فیڈریشن محمد راشد ملک کو خوش آمدید کہا ۔پاکستان بھر سے آئے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں300 کلو گرام وزن اٹھانے پر گجرات پولیس کے جوان محمد کامران کو وننگ میڈل پہنایا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی وننگ میڈلز پہنائے اور رنرزاپ کو بھی شاباش دی۔ایس پی ہیڈ کوارٹراحمد زنیر چیمہ نے کھلاڑیوں کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن