فیروز والہ : پلاسٹک کا سامان لے جاتے ٹرک کو آگ لگ گئی ‘گودام میں آتشزدگی
فیروزوالہ(نامہ نگار) ونڈالہ روڈ شاہدرہ کے قریب پلاسٹک کا سامان لے جاتے ٹرک کو آگ لگ گئی ‘ ٹرک اور لدا ہوا سارا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کہ اہلکاروں نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔ لاہور روڈ کارخانے کے گودام میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی‘گودام میں پڑا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔