• news

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا دورہ نوشہرہ ‘بس حادثہ میں زخمیوں کی عیادت 

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ بس حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے نوشہرہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے انہیں حادثے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی اورڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔انہوں نے ڈی پی او اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔مرزا فاران بیگ نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور حادثے کے حوالے سے جائزہ لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن