• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ میو ہسپتال ‘زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے میوہسپتال میں زیر علاج زخمی ہیڈ کانسٹیبل عمیراسحاق کی عیادت کی۔ انہوں نے ہیڈکانسٹیبل عمیر سے صحت، علاج ومعالجہ بارے دریافت کیا۔ محمد فیصل کامران نے غازی کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں عمیر اسحاق کی مکمل صحتیابی تک بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔انہوںنے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے جوانوں پر فخر ہے۔تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پولیس اہلکار عمیر چند روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن