• news

نارنگ منڈی:میدہ سستا،بیکری  آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)آٹا کے بعد میدہ کی قیمتوں میں واضح کمی بریڈ  بسکٹ بیکری اشیاء سستی نہ ہوسکی پرانی قیمتوں پرفروخت جاری بیکری کا سامان بنانے والی کمپنیاں لاکھوں روپے اضافی کمانے لگیں عوامی مشکلات کاکسی کواحساس نہیں سب اقتدارکے مزے لیتے ہیں شہریوں کاشکوہ، میدہ کی فی بوری قیمت میں43سوروپے کمی ہونے کے باوجودبن ڈبل روٹی  بسکٹ سمیت فاسٹ فوڈاوربیکری اشیاء پرانی قیمت میں فروخت کی جارہی ہیں میدہ کی قیمت میں کمی کے ثمرات عام عوام تک نہیں پہنچ رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن