• news

شیخوپورہ شہر و گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ ختم نہ ہو سکا بلکہ اس دھندے میں بعض پولیس کے اہلکار بھی ملوث پائے جانے کا انکشاف ہواہے سٹی سرکل شیخوپورہ کے مختلف تھانوں میں منشیات جس میں آئس ، چرس،شراب سمیت دیگر نشہ آور انجکشن،گولیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہے اب شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی منشیات کی فروخت میں سٹاک مارکیٹ کی طرح تیزی آرہی ہے جبکہ سٹی سرکل کے اکثر تھانوں میں کرپٹ ایس ایچ اوز بھی تعینات ہے جو منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے منتھلی بھی وصول کر رہے ہیں۔ صورتحال پر محکمہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مبینہ طو ر پر غفلت پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن