• news

قلم باب کعبہ‘‘ کا قیمتی تحفہ، سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری کیلئے خط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کو ’’قلم باب کعبہ‘‘ کا قیمتی تحفہ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے توشہ خانہ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے توشہ خانہ سے ’’قلم باب کعبہ‘‘ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کیلئے سیکرٹری چیف جسٹس نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم سے منظور ی کے بعد ’’قلم باب کعبہ‘‘ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دی۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے 8 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات میں انہیں یہ تحفہ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن