• news

تحریک تحفظ آئین کی کانفرنس، کوئی پی ٹی آئی رہنما شریک نہ ہوا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام کانفرنس میں پی ٹی آئی قیادت نے شرکت نہیں کی۔ تحریک انصاف کا کوئی رہنما اپوزیشن الائنس کی کانفرنس میں نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے مصروفیات بتا کر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی۔ اسد قیصرکی پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات اور پارٹی امور کے سبب شریک نہ ہوئے۔ شبلی فراز اور رؤف حسن کو کانفرنس میں بلایا گیا لیکن شریک نہ ہوئے۔ کانفرنس میں محمود خان اچکزئی ا ور بی این پی مینگل کے ساجد ترین، ایم ڈبلیو کے ناصر شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا نے شرکت کی۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ ایران میں حادثے پر ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں شریک ہیں۔ حکومت کو مسئلہ ہے۔ آئین کے تحفظ کے لئے تحریک کیوں چلائی جا رہی ہے۔ آئین میں عوام کا تحفظ ہے لیکن وہ یہاں  دیا نہیں جا رہا۔ میاں صاحب پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں بعد میں سیاست کریں۔ محمود خان اچکزئی نے پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں وسائل سے بھرپور ملک کو بہتر چلایا جائے، ہر نعمت پاکستان میں ہے۔ لیکن ہم بھوکوں مر رہے ہیں۔ ترقی تب ہوگی جب عوام جنہیں ووٹ دیں وہ اسمبلی میں آئیں۔ پاکستان آئین پر چلتے ہوئے تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ نواز شریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو۔ پی پی عوام کی طاقت کا کہتی ہے حقیقی آزادی عوامی ووٹ کو تسلیم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن