دکھ کی گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی پیر سید فاخر محمد زنجانی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر افسوس کا اظہار ایسے وقت میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دیگر علمائے کرام نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ساتھیوں کے المناک حادثہ میں جو بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر ہم ایران کی حکومت اور ایران کی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ایسے حادثے ایرانی قوم کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں اللہ تعالیٰ ایرانی قوم اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔صدر رئیسی پاکستان کے گہرے دوست اور ہمدرد تھے۔ان کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔