انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ،کھلی کچہریاں
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے۔ کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں، بغیر کسی سفارش میر ے دفتر آسکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور افسران کو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے، ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔ شہریوں سے شکایات کے حل کے بارے میں فیڈ بیک بھی لیا جا رہا ہے۔بعد تصدیق فوری قانونی کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔