• news

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو متحرک ہونا ہوگا:خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹر ٹرینرز کی بطور ضلعی اینٹومولوجسٹس کے تربیتی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  تربیتی سیشن کے انعقاد پر انتظامیہ کو شاباش دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان ریلوے، ڈی ایچ اے اور پی ایچ اے کے محکمہ جات کو متحرک ہونا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی گزارش کی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اہم اجلاس ہواجس میں خواجہ سلمان رفیق نے یو ایچ ایس کے سہولت مرکز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا  وائس چانسلر کی قیادت میں   فیسیلیٹیشن سنٹر پر دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موٹر ویز پر ایمرجنسی ریسکیو 1122 سروس دسمبر میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ ریسکیو کے عملے کی تربیت کیلئے یو ایچ ایس سے مدد لیں گے‘ اگلے ہفتے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کروں گا۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔  
ریڈی ایشن مشین، کیمو تھراپی سنٹر و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دی۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہا ایرانی صدرکو دورہ پاکستان پر انتہائی شفیق پایا۔انکی شہادت امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن