تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے وفد کی گورنرپنجاب سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا
لاہور( نیوز رپورٹر) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے مرکزی نائب صدر مخدوم سید فرزند علی شاہ، صوبائی ناظم الامور علامہ مقصود رضا عابد کی سربراہی میں 12رکنی وفد کی صوبہ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حوالے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ تحریک کے سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی نے درپیش مسائل اور آمدہ محرم الحرام میں عزاداروں کے مسائل سے تفصیلاً گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو آگاہ کِیا جن میں محرم میں عزاداری پر پابندیاں، چار دیواری کے اندر مجلس پر پابندی، محرم سے عین قبل پْرامن علماء ذاکرین پر پابندیاں، متنازعہ یکساں نصاب جیسے امور شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کِیا کہ مکتب تشیع کی تشویش کے ازالے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ گورنر سردار سیلم حیدر نے کہا تمام مسالک و مکاتب اور پاکستان کے ہر باسی کو اس کے حقوق کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔