آن لائن جواء :7 ملزم گرفتار ،ہزاروں روپے رقم برآمد
لاہور(نامہ نگار)ریس کورس پولیس نے آن لائن جواء کھیلنے والے 7 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگائی گئی ہزاروں روپے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان میں عارف ،ممتاز خان ، تنویر نعیم ،رضوان الطاف ، عابد حسین ،شفقت حسین اور غلام حسین شامل ہیں۔