پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں ’’محفوظ شاہرات محفوظ عوام‘‘ ویژن کے تحت صوبے کی تمام شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام، قوانین کی پاسداری اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی ٹیموں نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 8 لاکھ، 31 ہزار، 8 سو 49 افراد کو چیک کیادورانِ چیکنگ 110 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 4 لاکھ 32 ہزار6 سو 28 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران67 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔