• news

لیگی دور اقتدار نے ملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری سے نجات دلائی : شازیہ فرید  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر بحرانوں میں مبتلا پاکر قیادت نے  دن رات ایک کرکے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف سے گامزن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ شاہد ٹائون مافی والا یونین کونسل 67 میں علاقہ مکینوں کے مسائل سننے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں میاں احمد فیض، میاں شاہد، چودھری علی گجر، میاں آصف، عادل گجر، وسیم یوسف و دیگر بھی شریک تھے۔ ایم این اے شازیہ فرید نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی (ن) لیگ کی مرہون منت ہے، ملک کے اندر سرمایہ کاری کا فروغ ملکی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ اب مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ سمیت تمام مسائل کا حل جلد یقینی بنایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن