• news

 سیدنا غوث اعظم نے دین پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا:مولانا محمد اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا غوث اعظم نے دین پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا،مساجد کی آباد کاری اور بزرگوں کی نسبت سے ہی مسلمانوں کا ایمان محفوظ رہ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیارہویں شریف کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،ارشد جاوید مصطفائی،محمد اکرم رضوی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن