گوجرانوالہ:ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے سینئر سٹینو گرافرصابر علی کی ریٹائرڈمنٹ پر الوداعی تقریب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر تعلقات عامہ دفتر کے سینئر سٹینو گرافرصابر علی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوگئے۔ان کے اعزاز میں دفتر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین‘ آفس سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن شبیر، اسسٹنٹ غلام دستگیر ،سنیر کلرکس اخلاق احمد ،حافظ محمد شہباز ،فوٹو گرافر رینا رفعت ،محمد یوسف ،محمد نواب کے علاؤہ دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک سرکاری ملازم کی زندگی کا لازمی جزو ہے‘ جو بھی سروس میں آتا ہے ایک نہ ایک دن اسے ریٹائرہونا ہوتاہے لیکن باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ ملازم کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔