• news

نوشہرہ ورکاں:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد طارق گجر منعقد ہوا اجلاس میں حکومت کی جانب سے یکم جون کو کی جانے والی تعطیلات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات اور دیگر معاملات میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں پرائیویٹ سکولز کی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور شعبہ تدریس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا اور والدین کی شکایات کے ازالہ کے لئے اتھارٹی بنانے کی تجویز کی بھی منظور دی گئی تاکہ کسی والدین کو اگر سکول انتظامیہ سے کوئی مسئلہ ہو تو اسے چیلنج کیا جا سکے ۔
ختم نبوت کے حوالے سے سکولز میں باقاعدہ سلیبس متعارف کرایا جائے گا تاکہ نئی نسل کی اپنے عقیدے پر مکمل مضبوطی ہو رانا شرافت علی نے فلسطین کی مظلوم عوام سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اجلاس میں حافظ لیاقت سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن