گوجرانوالہ:پیپلز پارٹی سٹی صدر ودود حسن ڈار،و دیگر کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گورنر ہاس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار، سابقہ ایم پی اے و وائس چیئرمین مہر ویلفیئر سوسائٹی پاکستان میاں سعود حسن ڈار، سرپرست اعلی حاجی محمد انور مہر کی وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سردار سلیم حیدر خان کو پاکستان پیپلز پارٹی سٹی تنظیم کی طرف سے گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا وفد نے سردار سلیم حیدر خان کو گوجرانوالہ میں آنے کی دعوت دی جس کی وجہ سے گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ لاڑکانہ بننے میں ہم کردار ادا ہوگا اور ساتھ ہی 7جون کو گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مہر ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام 100مستحق بچیوں کی ہونیوالی اجتماعی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں چیئرمین مہر ویلفیئر سوسائٹی پاکستان چوہدری سجاد مشتاق مہر، صدر ساجد مہر، جنرل سیکرٹری چوہدری محسن تنویر آرائیں، سابقہ ناظم یونین کونسل راہوالی شرقی چوہدری الیاس اشرف ودیگر عہدیداروں شامل تھے۔