ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا دورہ گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن اور اجراء کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل سٹی یونین کونسل کا بھی دورہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔