گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کی پلاسٹک بیگز کیلئے 5جون تک مہلت
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیر حسین بٹ نے تاجر تنظیموں اور پلاسٹک بیگز مینوفیکچرز سے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عدالتی احکامات اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پولی تھین، پلاسٹک بیگ کی تیاری اور خریدو فروخت کرنے والوں کو 5جون تک اپنا موجودہ سٹاک ختم کرنے کیلئے مہلت دی ہے ۔5جون کی دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد پلاسٹک بیگز کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔