گوجرانوالہ:پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی صوبائی خاتون محتسب کیساتھ ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی خاتون محتسب گوجرانوالہ ریجن مدثر جان کے ساتھ پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے صوبائی نائب صدر محمد طارق قریشی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ وفد میں میونسپل کیڈر کے ضلعی صدر اصغر جاوید پھلروان، ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد شفیق بٹ، سٹی صدر غضفر اقبال، عثمان بشیر خان، شاہد محمود چوہان شامل تھے۔ اس موقع پر طارق قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کیخلاف دی جانیوالی جھوٹی درخواستوں سے بچنے کیلئے درخواست گزار کا بیان حلفی، شناختی کارڈ کی کاپی، موبائل نمبر اور موجودہ ایڈریس ساتھ ہونا لازمی قرار دیا جائے تا کہ جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈہ سے بچا جا سکے ۔صوبائی خاتون نے کہا کہ خاتون محتسب پنجاب کی عدالت میں خواتین کی طرف سے ماہ فروری سے لیکر ماہ اپریل تک اب تک وصول ہونیوالی درخواستوں میں سے 18 کیسز کا مکمل فیصلہ ہو چکا ہے۔ خواتین کے حقوق کا استحصال کرنیوالوں سے خو اتین کو ریکوری کی مد میں 22 کروڑ روپے دلوائے جا چکے ہیں اور مزید کیسز میں ماہ مئی کے دوران اب تک سائلین کو 10 کروڑ روپے کی ریکوری کروائی جا چکی ہے۔