گوجرانوالہ:روٹی نان مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈائون جاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا روٹی اور نان کا حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈائون بھرپور طریقے سے جاری، اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں 20 مئی کومتعددچھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔زائد قیمت پر روٹی فروخت اور دیگر خلاف ورزی کرنیوالے 13دوکانداروں کو62 ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 5گرفتار 3ہوٹلوں تندوروں کو سیل کیا گیا۔ اب تک 1288دوکانوں و تندوروں پر حکومتی نرخوں پر مشتمل بینرز اور آویزاں کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر روٹی و نان کی قیمتوں میں کی گئی کمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ناپ تول میں کمی پر بھی سخت ایکشن لیا جائیگا۔