امانہ رہائشی ٹاورزشہریوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے گا‘عابدعلی بٹ
لاہور(کامرس رپورٹر )امانہ گروپ آف کمپنیز کیتروگل روڈ آف رائیونڈ روڈ، نزد بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، لاہور میں امانہ رہائشی ٹاورز کے سائٹ آفس کا افتتاح ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین عابد علی بٹ، گروپ ڈائریکٹرز محمد یوسف آرائیں، ملک پرویز اعوان، چیف کمرشل آفیسر محمد ناصر ملک اور ڈائریکٹر سیلز احتشام احمد نے شرکت کی۔بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے لاہور سے امانہ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سٹریٹجک پارٹنرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ عابد علی بٹ نے کہا "آمنہ نور ریزیڈنس کے کامیاب آغاز کے بعد، اب ہم امانہ رہائشی ٹاورز کو باغات کے شہر میں شامل کرنے کے منتظر ہیںجہاں اعلیٰ مقام اور سہولیات مل کر ایک اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرتی ہیں۔" محمد ناصر ملک نے کہا سائٹ آفس ہمیں شفاف اور موثر انداز میںگاہکوں کی خدمت کرنے کے قابل بنائے گا۔ امانہ ریزیڈنشیل ٹاورز 5 سالہ قسط پر مشتمل منصوبہ ہے جس سے درمیانی آمدن والوں کیلئے گھر خریدنا آسان ہو جاتا ہے۔ منصوبے کو 3.5 سال کی مدت میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔