ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج
کراچی (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی عامر صدیقی ،دانیال احمد ، فرح سہیل سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی عامر صدیقی ،دانیال احمد ، فرخ سہیل نے کہا کہ آج مارٹن ، کلیٹن ، جیل کواٹرز سمیت ملحقہ علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں ، آنیوالے دنوں میں پوراکراچی باہر نکلے گا۔کے الیکٹرک نے عوام پر ظلم کی تمام حدیں پار کرلیں‘ ریاست کہاں ہے ؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے ای کا لائسنس منسوخ کرکے کسی اور کمپنی کو اسکا ٹھیکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے لائسنس ری نیو کے خلاف درخواست دے رہے ہیں۔