فواد چودھری کے خلاف مقدمات میں غلط بیانی‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن‘ اے آئی جی لیگل کو نوٹس
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پر غلط بیانی پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اے آئی جی لیگل کو نوٹس جاری کردئیے ، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایرانی صدر کی شہادت پر آج پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے، نواز شریف کو اب میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی عادت ہوگئی ہے،1985کے بعد حکومت بدلنے کی جو اسٹیبلشمنٹ کی سازش رہی ہے اس میں نواز شریف ساتھ رہے ہیں، نواز شریف کو اپنی حکومت بدلنے کا اتنا دکھ ہے کہ پاکستانی عوام ان کے لئے باہر نہیں نکلی، نواز شریف لندن چلے جائیں گے تو عوام کس کے لئے نکلے، عمران خان کے لئے لوگ اس لئے نکل رہے کیونکہ وہ پاکستان میں ہیں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، اس وقت جو عدلیہ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔