سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمشن کا اجلاس 7 جون کو طلب
اسلام آباد (نوئے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں مزید 3 ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 7 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 3 ججز کی تقرر کے لیے 9 ججز کے ناموں پر غور کرے گا۔ ججز کی تقرری کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز کے نام بھی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے زیر غور آئیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کا نام زیر غور ناموں میں شامل ہے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کے نام پر بھی ملک کی اعلیٰ عدالت میں تعیناتی کے لیے غور کیا جائے گا۔