اسلام آباد: جماعت اسلامی کے کیمپ میں کار جا گھسی،2افراد جاں بحق،3زخمی
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ کوہسار کے علاقے ایکسپریس چوک بلیو ایریا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں تیز رفتار کار جا گھسی اس افسوسناک واقعہ میں دو افراد جاں بحق اور انٹی رائٹ یونٹ کے ڈیوٹی پر مامور پولیس انسپکٹر کے علاوہ کیمپ میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے انسپکٹر اعجاز احمد نے استغاثہ دیا کہ وہ غزہ سیو کیمپ کے پاس اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے رات پونے تین بجے کالے رنگ کی کرولا کارنمبر AUV 385بلیو ایریا کی طرف سے آئی اور کیمپ میں موجود افراد کو کچلتے ہوئے ریورس آئی اور مجھے ٹکر مار کرزخمی کرتے ہوئے ڈرائیور نے گاڑی ایوب چوک کی جانب بھگائی جسے ناکے پر روک کر ڈرائیور بلال فیصل کو قابو کرلیا کیمپ میں موجود محمد رومان ساجد اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد طلحہ الیاس، حماد حسن اور فیصل حیات مضروب پائے گئے ریسکیو1122کی گاڑیاں پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال پہنچایا اور جاں بحق افراد کی نعشیں پولی کلینک منتقل کردیں پولیس نے زیر دفعات 322. 337G. 427. 279 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔