• news

9 مئی، جناح ہاؤس حملے کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن

لاہور (نامہ نگار) 9 مئی کے واقعات پر لاہور میں 14 مقدمات دہشت گردی اور 49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے۔ لاہور پولیس نے 1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات جبکہ 884 ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیے تھے۔ دہشت گردی کے مقدمات میں اب تک جیلوں میں 741 ملزمان جوڈیشل ہوئے جب کہ دیگر مقدمات میں 318 ملزمان کو حوالات جوڈیشل میں رکھا گیا۔ باقی ضمانتوں پر ہیں یا مقدمات سے ڈسچارج کیے گئے۔ لاہور پولیس نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث اب تک گرفتار نہ ہو پانے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ جناح ہاؤس حملہ میں نجی کمپنی کے اعلی عہدیدار بھی ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ اعلی افسران کی موجودگی جیو فینسنگ میں آ چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن