پنجاب کے کاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی، محکمہ خوراک کے پی
پشاور (آئی این پی ) خیبرپی کے محکمہ خوراک نے پنجاب کے کاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی۔ خیبر پی کے محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں پہلیسے ایک لاکھ 43 ہزار میڑک ٹن گندم موجودہے اور 30 جون تک 2 لاکھ 86 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب کیکاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن اور پاسکو سے بھی ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق پشاور میں 22 ہزار اور ڈی آئی خان میں40 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنیکاہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ نوشہرہ میں 74 ہزار اور مردان میں 30 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہیکہ صوبے کے سرکاری گوداموں میں 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنیکی گنجائش ہے۔