فیصل آباد میںبیٹی کے قاتل نہ پکڑنے جانے پر ہیڈکانسٹیبل کی خود کشی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پیٹی بھائیوں کے ناروا رویہ سے دلبرداشتہ ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ۔ضلع چنیوٹ کے تھانہ لنگرانہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ظفر عباس رجوکہ ساکن 202 ج ب بھوآنہ کی بیٹی کو کچھ عرصہ قبل اغوا کرنے کے بعد فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بیٹی کے ملزموں کوگرفتار نہ کرنے پر پولیس رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔