پارٹی قیادت ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی :عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی عملی جدوجہدکی اور مربوط اقدامات کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیاہے‘ پارٹی قیادت ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، میاں نواز شریف کے ملکی معاشی ترقی کے ویژن کو ہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں جس سے عام آدمی کو بڑا ریلیف مل رہا ہے جو لوگ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے راستے میں سپیڈ بریکر بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ان کا کڑا محاسبہ ناگزیر ہے۔